حکومتوں کی خفیہ معلومات چوری کرنے والی کوڈ مشینیں
بی بی سی کے مطابق ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور جرمن انٹیلیجنس سروسز نے کئی دہائیوں تک دیگر حکومتوں کی خفیہ معلومات ایک انکریپشن کمپنی کے ذریعے حاصل کی ہیں۔
بی بی سی کے مطابق ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور جرمن انٹیلیجنس سروسز نے کئی دہائیوں تک دیگر حکومتوں کی خفیہ معلومات ایک انکریپشن کمپنی کے ذریعے حاصل کی ہیں۔
سوئس کمپنی کرپٹو اے جی نے سرد جنگ سے لے کر 2000 کی دہائی تک 120 حکومتوں کو ان کوڈنگ ڈیوائسز (یعنی وہ آلات جو خفیہ پیغامات کو چھپانے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں) فراہم کی تھیں لیکن واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ان ممالک کو یہ معلوم نہیں تھا کہ اس کمپنی کا اصل خفیہ مالک سی آئی اے ہے اور اس کا مغربی جرمنی کی خفیہ ایجنسی سے اشتراک ہے۔
لیکن اطلاعات کے مطابق ان دونوں اداروں کے جاسوسوں نے ان آلات میں ایک ایسا نظام بنا رکھا تھا جس کے ذریعے وہ ان حکومتوں کے خفیہ پیغامات چوری کر سکتے تھے۔
خیال رہے کہ جن ممالک کے پیغامات چوری کئے گئے ہیں ان میں ایران، انڈیا اور پاکستان بھی شامل ہیں۔
aXA6IDE4LjIxNy42LjExNCA= ejasoft island