جرمنی: پناہ کے خواہشمند سیاستداں اور مسلمانوں پر حملہ کئے جانے کے منصوبہ کا انکشاف
نیوز 18 کے مطابق جرمن پولیس نے پناہ کے خواہشمند سیاستداں اور مسلمانوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے انتہاء پسند دائیں بازو کے گروہ کے خلاف ملک بھر میں جاری تفتیش کے نتیجے میں اپنے افسران سمیت 12 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

نیوز 18 کے مطابق فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ میں وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں جرمنی کی 6 ریاستوں میں 13 مقامات پر مسلح اسپیشل یونٹس کی جانب سے چھاپوں کے نتیجے میں عمل میں آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل پراسیکیوٹر کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار شدہ افراد میں 4 مرکزی ملزمان اب تک غیر واضح طور پر سیاستدانوں، پناہ کے طلبگار اور مسلمان کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملے کرکے خانہ جنگی جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہتے تھے۔ بیان کے مطابق دیگر 8 ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے گروہ کی مالی معاونت کرنے، ہتھیار فراہم کرنے اور مستقبل میں ہونے والے حملوں میں شمولیت اختیار کرنے پر اتفاق کیا تھا۔