چینی صدر: چین کو کورونا سے لڑتے ہوئے اپنے معاشی اور معاشرتی نظام کو برقرار رکھنا چاہئے
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق چین کے صدر ژی جنپنگ نے رواں ماہ اعلی عہدیداروں کو بتایا ہے کہ بیجنگ کو کورونا وبا سے لڑتے ہوئے اپنے معاشی اور معاشرتی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق چین کے صدر ژی جنپنگ نے رواں ماہ اعلی عہدیداروں کو بتایا ہے کہ بیجنگ کو کورونا وبا سے لڑتے ہوئے اپنے معاشی اور معاشرتی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے اور اس سلسلہ میں کئے جانے والے خوف وہراس کے پروپیگنڈوں سے بھی بچنا چاہئے ورنہ اس صورتحال کی وجہ سے مستقبل میں خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے کچھ دن پہلے بتایا تھا کہ ژی نے 3 فروری کو عہدیداروں کو متنبہ کیا تھا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے سلسلہ میں ہونے والی کوششیں بہت زیادہ ہوئی ہیں لیکن پھر بھی معیشت کو اس سے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اور اس کے کچھ دن بعد بیجنگ نے وائرس کے پھیلنے کے اثرات کو کم کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دئے تھے۔
aXA6IDMuMTUuMy4xNTQg ejasoft island