انتونیو گوتریس 16 فروری کو پاکستان كا دوره كریں گے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس افغان مہاجرین کا پاکستان میں 40 برس مکمل کرنے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے 16فروری سے 19 فروری تک پاکستان کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس افغان مہاجرین کا پاکستان میں 40 برس مکمل کرنے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے 16فروری سے 19 فروری تک پاکستان کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری جنرل پاکستان میں افغان مہاجرین کی میزبانی کے 40 برس مکمل ہونے پر یک جہتی کے لیے ایک نئی شراکت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں شریک ہوں گے اور کلیدی خطاب بھی کریں گے۔
ڈان نيوز کے مطابق انتونیو گوتریس دورے میں صدر اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے۔
انہوں نے مزيد کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی دیگر مصروفیات میں اراکین پارلیمنٹ، میڈیا اور نوجوانوں سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں اور وہ پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی اور امن کے موضوعات پر خصوصی گفتگو کریں گے۔