ایران: خلا میں بھیجا گیا سیٹلائٹ مدار تک پہنچنے میں ناکام
ایران نے کم فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والا میزائل 'تھنڈر' کی رونمائی کے ساتھ 'وکٹری' نامی سیٹلائٹ خلا میں بھیجا تھا، جو مدار تک پہنچنے میں ناکام رہا۔
ایران نے کم فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والا میزائل 'تھنڈر' کی رونمائی کے ساتھ 'وکٹری' نامی سیٹلائٹ خلا میں بھیجا تھا، جو مدار تک پہنچنے میں ناکام رہا۔
ڈان نيوز کے مطابق یہ پیش رفت امریکہ کی جانب سے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو 3 جنوری کو بغداد میں ڈرون حملے میں قتل کرنے کے بعد دونوں ممالک میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر سامنے آئی ہے۔
ایران نے جوابی کارروائی میں عراق میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل داغے تھے۔
ایرانی وزیر اطلاعات محمد جواد آذری جهرمی کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ کی لانچنگ منصوبے کے مطابق نہیں رہی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'میں آپ سبھوں کو اچھی خبر دے کر خوش کرنا چاہتا تھا، مگر کبھی کبھی قسمت اس طرح ساتھ نہیں دیتی،جس طرح ہم چاہتے ہیں، اور شاید یہی وجہ ہے کہ سیٹلائٹ کی لانچنگ کامیاب نہیں رہی'۔