چین پاکستان اقتصادی راہداری: خصوصی اقتصادی زونز میں کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے
چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے، تمام بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائے گی۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے، تمام بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائے گی۔
سی پيک اتھارٹی حکام کے مطابق سی پیک کے تحت صنعتی ترقی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے، جس کا محور پاکستان میں چینی صنعت کی منتقلی ہے۔ صنعتی شعبوں میں تعاون پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
حکومت چین و پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے پرعزم ہیں، تعلیم، صحت اور زرعی شعبوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ ساتھ ہی بنیادی ڈھانچے کا شعبہ ریل نیٹ ورک اور گوادر بندرگاہ سمیت ساحلی علاقوں کی ترقی کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔
aXA6IDMuMTM3LjE3MS4xMjEg ejasoft island