عمران خان كى طرف سے مہنگائی میں کمی کے لیے 15 ارب روپے کے پیکج لانے کا فیصلہ
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی میں کمی کے لیے 15 ارب روپے کے پیکج لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی میں کمی کے لیے 15 ارب روپے کے پیکج لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومتی ترجمان اورپارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی، اور اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال اورمہنگائی سے متعلق معاشی ٹیم کی جانب سے پیش کئے گئے اعداد وشمار پر غور کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان میں مہنگائی پرقابو پانے کے لیے اقدامات اور تجاویز پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بتايا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کے عوام خصوصاً غریب اورتنخواہ دارطبقہ ہے، حکومت عوام کی تکالیف پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتی ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔