عمران خان: مشرق وسطی میں جنگ کی آفت پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے ٹلی
وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے مشرق وسطی میں جنگ کی آفت ٹل گئی، تاہم پائیدار امن کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے مشرق وسطی میں جنگ کی آفت ٹل گئی، تاہم پائیدار امن کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔
اكسپریس نيوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے مشرق وسطی میں جنگ کی آفت ٹل گئی، تاہم مشرق وسطی کی صورتحال اب بھی کشیدہ ہے، پائیدار امن کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کا مزيد کہنا تھا کہ جب ہم اقتدار میں آئے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں تھا، معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے بہت سے سخت اقدامات کرنے پڑے، میری معاشی ٹیم نے زبردست کام کیا، جس کے بعد روپے کی قدر و قیمت مستحکم ہوئی ہے،اور اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی آئی ہے، اگرچہ فی الوقت مہنگائی ہے، لیکن کرنسی مستحکم ہوگئی ہے، اور اس طرح ہم ورثے میں ملنے والے معاشی بحران سے باہر آگئے ہیں۔