کوالالمپور میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو لانے کے لئے 2 پروازوں کو دی گئی منظوری
حکومت ہند نے کورونا وائرس کی وجہ سے کوالالمپور ہوائی اڈے پر پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کی مدد کے لئے دہلی اور وشاکھا پٹنم کے لئے ایئر ایشیا کی دو پروازوں کو منظوری دے دی ہے۔
حکومت ہند نے کورونا وائرس کی وجہ سے کوالالمپور ہوائی اڈے پر پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کی مدد کے لئے دہلی اور وشاکھا پٹنم کے لئے ایئر ایشیا کی دو پروازوں کو منظوری دے دی ہے۔
نيوز اون اير کے مطابق وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ دیگر ملکوں سے واپس آتے ہوئے کوالالمپور ہوائی اڈے پر ہندوستانی طلبہ اور دیگر مسافروں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے، اسی لئے ان پروازوں کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ایئرلائن سے رجوع کریں گے، یہ مشکل کی گھڑی ہے اور انہیں احتیاط سے کام لینا ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق 200سے زیادہ ہندوستانی افراد کوالالمپور ہوائی اڈے پر پھنسے ہوئے ہیں اور ان میں زیادہ تر طلبہ ہیں۔
aXA6IDE4LjE4OC42Ni4xMyA=
ejasoft island