سیاست
عرب لیگ نے ٹرمپ کا 2 ریاستی منصوبہ کیا مسترد
عرب لیگ نے فلسطینی صدر کی جانب سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ٹرمپ کا دو ریاستی منصوبہ مسترد کردیا ہے۔
عرب لیگ نے فلسطینی صدر کی جانب سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ٹرمپ کا دو ریاستی منصوبہ مسترد کردیا ہے۔
اردو پوائنٹ کے مطابق مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں عرب لیگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل اور فلسطین سے متعلق پیش کردہ دو ریاستی منصوبہ مسترد کردیا ہے۔
عرب لیگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبے میں فلسطینیوں کو حقوق نہیں دیے گئے ہیں.
واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دو ریاستی منصوبہ پیش کئے جانے کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے عرب لیگ کا ایک ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی جس میں انہوں نے امریکی صدر کے معاملے پر واضح حکمت عملی اختیار کرنے کے سلسلے میں کہا تھا۔