آرمی چیف آف پاکستان: مسجد میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے سچے مسلمان نہیں ہو سکتے
آرمی چیف آف پاکستنا جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے مسجد میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے وہ سچے مسلمان نہیں ہو سکتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر آصف غفور نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے مسجد میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے وہ سچے مسلمان نہیں ہو سکتے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق پاک فوج کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد ایف سی بلوچستان کے جوان کوئٹہ میں دھماکا کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا ہے کہ ایف سی نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور پولیس کیساتھ مل کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاج کے لئے لائے گئے بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے زوردار دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 13 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا سیٹیلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہوا ہے جہاں نماز مغرب کے وقت بہت سے نمازی موجود تھے۔