عمران خان: ساری پالیسیاں نچلے طبقے کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہیں
وزیراعظم عمران خان کا نوشہرہ کے علاقے اضا خیل میں ڈرائی پورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائی پورٹ سے تجارت بڑھے گی اور لوگوں کو نوکریاں ملیں گی اور سب سے زیادہ فائدہ نوشہرہ کے لوگوں کو ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی ساری پالیسیاں نچلے طبقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا نوشہرہ کے علاقے اضا خیل میں ڈرائی پورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائی پورٹ سے تجارت بڑھے گی اور لوگوں کو نوکریاں ملیں گی اور سب سے زیادہ فائدہ نوشہرہ کے لوگوں کو ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں تجارت فریٹ ٹرینوں کے ذریعے ہوتی ہے لیکن یہاں انگریز جو پٹریاں چھوڑ کر گئے تھے اس میں بھی کمی آگئی ہے، 70 سال کی تاریخ میں ہم نے ریلوے پر پیسہ خرچ نہیں کیا اور آج تک کسی نے بھی ریلوے پر سرمایہ کاری نہیں کی جس کی وجہ سے ریلوے کا برا حال ہو رہا ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹیکنالوجی میں چین سب سے آگے ہے اور اسی لئے چین کے ساتھ ایم ایل ون کے منصوبے پر دستخط کیے ہیں اور یہ منصوبہ ریلوے میں انقلابی تبدیلی لے کر آئے گا اور ایم ایل ون منصوبے کے بعد ٹرین صرف 8 گھنٹوں میں کراچی سے پشاور پہنچے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے اور محکمہ ریلوے کو فلاحی ریاست کے لئے کام کرنا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری ساری پالیسیاں نچلے طبقے کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہیں اور یہ سال لوگوں کی آسانیوں کا سال ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے لوگوں کو گھر، صحت اور تعلیم کی سہولیات دے رہے ہیں، آسان گھر اسکیم سے 50 سے زائد انڈسٹریاں چل پڑیں گی اور عوام کو روزگار ملے گا، یوٹیلیٹی اسٹور کو سبسڈی دے رہے ہیں، راشن اسکیم کے ذریعے لوگ یوٹیلیٹی اسٹور سے سستی چیزیں خرید سکتے ہیں۔
aXA6IDE4LjIyNC4zMy4xMDcg ejasoft island