سابق کپتان وسیم اکرم کی وراثتی گھڑی دورانِ پرواز گُم ہوگئی
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی قیمتی وراثتی گھڑی کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز کے دوران گُم ہوگئی۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی قیمتی وراثتی گھڑی کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز کے دوران گُم ہوگئی۔
جیو نیوز کے مطابق وسیم اکرم نے تمام تر ذرائع سے مدد لینے کے بعد بالآخر ایئر لائن سے رابطہ کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ پرواز ای کے 605 کے سیٹ 10 اے کراچی سے دبئی جانے والی پرواز کے دوران میں نے اپنی گھڑی کھو دی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ایمیریٹس سے گزارش کرنے کے ساتھ ساتھ وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ گھڑی میرے خاندان کی وراثتی گھڑی ہے۔
وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر ایمیریٹس کی جانب سے فوراً ردِ عمل ظاہر کیا گیا۔ ایمیریٹس نے وسیم اکرم کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں اپنی گھڑی اور ای میل ایڈریس کے ساتھ ساتھ پرواز کی تمام تر تفصیلات بتائیں، ہم اپنی ٹیم کے ذریعے اسے ڈھونڈنے کے بعد آپ کو آگاہ کردیں گے۔
aXA6IDMuMTUuMTQ3LjIxNSA= ejasoft island