پاکستان: کوئٹہ کے غوث آباد نامی علاقے میں دھماکا ہونے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی
پاکستان میں کوئٹہ کے غوث آباد نامی علاقے میں دھماکا ہونے کی وجہ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی ہیں اور علاقے کو تم
پاکستان میں کوئٹہ کے غوث آباد نامی علاقے میں دھماکا ہونے کی وجہ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی ہیں اور علاقے کو تمام قسم کی آمد ورفت کے لئے بند کردیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا ایک مدرسے کے قریب ہوا ہے۔
بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ہے۔