بیرون ملک انتقال کرنے والوں کی میتوں کو پاکستان لانے کے لئے انتظامات شروع
معاون خصوصی زلفی بخاری نے بیرون ملک انتقال کرنے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پیاروں کو کھونے کا دکھ سمجھ سکتا ہوں، ہم میتوں کو پاکستان لانے کے لئے انتظامات شروع کر رہے ہیں۔
معاون خصوصی زلفی بخاری نے بیرون ملک انتقال کرنے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پیاروں کو کھونے کا دکھ سمجھ سکتا ہوں، ہم میتوں کو پاکستان لانے کے لئے انتظامات شروع کر رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے ویڈیو پیغام کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پیٖغام دیا ہے جس میں بیرون ملک انتقال کرنے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے میتوں کی وطن واپسی کے لئے حکومتی اقدامات کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔
زلفی بخاری نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں جنہوں نے پیاروں کو کھویا ہے ان کے دکھ کو سمجھ سکتاہوں، ہم انتقال کرنے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں، ہلاکتوں کی منتقلی میں عالمی سطح پر ایئرپورٹس کی بندش رکاوٹ ہے۔
معاون خصوصی برائے اوورسیز کا کہنا تھا کہ میتوں کو پاکستان لانے کے لئے حکومت اقدامات کررہی ہے، پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک مشکل میں ہم سب ساتھ ہیں، ہمیں اس کا اندازہ ہے کہ اوورسیز پاکستانی اس وقت کس تکلیف میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم ہر تکلیف میں آپ کے ساتھ ہیں، بیرون ملک پاکستان ڈاکٹر دکھی انسانیت کی جو خدمت کر رہے ہیں کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز اور نرسز کو میں سلام پیش کرتا ہوں۔