سوسائٹی
پاکستان: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 4 ہزار سے زائد افراد گرفتار
پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر 20 دنوں میں 4 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر 20 دنوں میں 4 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ترجمان کراچی پولیس نے اس حوالے سے اعداد و شمار بھی جاری کئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق 23 مارچ سے 16 اپریل تک خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 1393 مقدمات درج کئے گئے ہیں جس میں 4039 افراد کو خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ 16 اپریل کو 85 ایف آئی آر درج اور 331 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ 78 رکشے، 2 گاڑیوں اور 83 موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔
aXA6IDE4LjE4OC4xNDIuMTQ2IA== ejasoft island