پاکستان: کورونا سے ہلاکتیں 124 اور مجموعی کیسز 6506 تک جا پہنچے
پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک آج مزید 6 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 124 ہوگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6506 تک پہنچ گئی ہے
پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک آج مزید 6 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 124 ہوگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6506 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں ہونے والی 124 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں 42 جب کہ 41 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 34 ، بلوچستان میں 3، گلگت میں 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
آج بروز جمعرات ملک میں کورونا کے مزید 206 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ آج اب تک پنجاب میں 201 کیسز اور 6 ہلاکتیں جب کہ اسلام آباد سے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
aXA6IDMuMTQyLjE5Ny4yMTIg ejasoft island