پاکستان: وزیر اعظم نے کورونا سے متعلق تسلی بخش جواب نہ دینے پر معاون خصوصی برائے صحت کی سرزنش
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ میں کورونا وائرس سے متعلق تسلی بخش جواب نہ دینے پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی سرزنش کی ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ میں کورونا وائرس سے متعلق تسلی بخش جواب نہ دینے پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی سرزنش کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ میں کورونا کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی کاوشوں کو مناسب طریقے سے پیش نہ کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کی سرزنش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے تمام کابینہ ممبران کی موجودگی میں معاون خصوصی برائے صحت کے رویہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظفر مرزا بطور معاون خصوصی صحت اعلیٰ عدلیہ کے سامنے حکومتی کاوشوں کو جامع اور مودبانہ انداز میں پیش نہ کرسکے اور سپریم کورٹ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کا تسلی بخش جواب دینے میں بھی ناکام رہے۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان کو نہایت عزت وتکریم کی نگاہ سے دیکھتی ہے، کسی حکومتی رکن کی جانب سے سپریم کورٹ کے سامنے غیر ذمہ دارانہ رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔