پاکستان: صوبۂ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن کی مدت میں 30 اپریل تک توسیع
پوری دنیا میں کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کی جارہی ہے اور پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کی جارہی ہے۔
پوری دنیا میں کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کی جارہی ہے اور پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کی جارہی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق وفاق کی جانب سے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک گیر جزوی لاک ڈاؤن میں دو ہفتوں کی توسیع کے بعد خیبر پختونخوا اور بلوچستان حکومت نے بھی لاک ڈاؤن کی مدت 30 اپریل تک بڑھادی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت بھی 30 اپریل تک لاک ڈاؤن کو بڑھانے کا اعلان کر چکی ہے جبکہ پنجاب نے لاک ڈاؤن میں 25 اپریل تک توسیع کی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن 14 اپریل کو ختم ہونا تھا تاہم گزشتہ روز پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق کہ اسکول، کالج ، کھیل کے میدان، سنیما گھر اور تمام عوامی مقامات بند رہیں گے جبکہ تعمیراتی صنعت کے ساتھ کیمیکلز مینوفیکچرنگ پلانٹس، ای کامرس، ایکسپورٹس اور لوکل سافٹ وئیر ڈیولپمنٹ پروگرامنگ، پیپر، سیمنٹ، فرٹیلائزرز، مائنز، منرلز، لانڈری ، ڈرائی کلیننگ، پودوں کی نرسری، زراعت کی مشینری اور آلات بنانے والی انڈسٹری، شیشہ انڈسٹری، جانوروں کے اسپتال، ایکسپورٹس انڈسٹری 15 اپریل کو کھول دی جائیں گی۔
وفاق کے اعلان کے بعد اب صوبوں نے بھی لاک ڈاؤن میں توسیع اور کھلنے والے شعبوں کے لئے ایس او پیز پر مشتمل نوٹیفکیشنز جاری کردیے ہیں۔
aXA6IDMuMjEuMTAwLjM0IA== ejasoft island