پاکستان: عدالت کا 17 سال بعد فیصلہ، ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو باعزت بری
سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما عامر خان کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما عامر خان کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سچ ٹی وی کے مطابق عدالت نے عامر خان کی سزا میں توسیع کے لئے سرکار کی درخواست مسترد کردی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عامر خان کو 10 برس اور ملزم طارق کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
ملزمان پر ایم کیو ایم کے کارکنوں پر فائرنگ کرنے کا الزام تھا جس کے نتیجے میں دو کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق کنوینئر فاروق ستار کے حلقہ انتخاب میں الیکشن کے دوران ایم کیو ایم کے کارکن انعم عزیز اور نعیم قتل کردئیے گئے تھے۔
عامر خان اس وقت ایم کیو ایم حقیقی کے جنرل سیکرٹری تھے اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عامر خان کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
aXA6IDE4LjExNy4xODIuMTc5IA==
ejasoft island