سیاست
گجرات میں پاک آرمی کا تربیتی جہاز گر کر تباہ اور 2 پائلٹ شہید
گجرات کے علاقے دھول چوپالہ میں پاک آرمی کا تربیتی جہاز گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس حادثہ میں 2 پائلٹ بھی شہید ہوئے ہیں۔
گجرات کے علاقے دھول چوپالہ میں پاک آرمی کا تربیتی جہاز گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس حادثہ میں 2 پائلٹ بھی شہید ہوئے ہیں۔
92 نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتايا ہے کہ پاک فوج کا مشاق تربیتی جہاز معمول کے مطابق تربیتی مشن پر تھا اور اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا ہے اور اس حادثہ میں جہاز میں موجود انسٹرکٹر پائلٹ میجر عمر اور تربیتی پائلٹ لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر کا تعلق گجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار گجرات سے ہے۔