سوسائٹی
پاکستان: کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں گذشتہ چھ دنوں میں سب سے زیادہ اضافہ
پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید 324 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5362 ہو گئی ہے۔
پوری دنیا میں اس وقت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور تقریباً تمام ہی ممالک اپنے متاثرین کی تعداد کو ہر لمحے اپڈیٹ کر رہے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید 324 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5362 ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ کورونا کے مریضوں کی یہ تعداد گذشتہ چھ دنوں کے اندر ملک میں ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ پیر کو ملک میں سب سے زیادہ 577 متاثرین سامنے آئے تھے۔
اس کے علاوہ آج ملک میں سات مزید اموات بھی سامنے آئی ہیں جس کے بعد کل اموات کی تعداد 93 ہو گئی ہے۔