سیاست
پاکستان: کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج ہوگا
مشیر خزانہ ملکی معیشت اور تجارت پر کورونا وائرس کے اثرات اور معیشت بحالی پلان پر بریفنگ دیں گے جبکہ کمیٹی ممبران اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی شریک ہوں گے۔
کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج بارہ بجے ہوگا۔
قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق اسپیکر اسد قیصر پارلیمانی کمیٹی کی صدارت کریں گے۔
اب تک نيوز کے مطابق مشیر خزانہ ملکی معیشت اور تجارت پر کورونا وائرس کے اثرات اور معیشت بحالی پلان پر بریفنگ دیں گے جبکہ کمیٹی ممبران اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی شریک ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں ذیلی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔