پاک فوج نے ایل او سی پر ہندوستانی ڈرون مار گرایا
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے ایل او سی پر ایک ہندوستانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے ایل او سی پر ایک ہندوستانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ ہندوستانی ڈرون نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کے سنکھ سیکٹر پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ ہندوستانی کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے کی نگرانی کے لئے بھیجا گیا تھا جسے پاک فوج نے مار گرایا ہے۔ پاک فوج کے ادارے نے پر زور انداز میں کہا ہے کہ یہ ہندوستانی اقدام 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہندوستانی کواڈ کاپٹر نے ایک بار پھر سنکھ سیکٹر پر ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں نگرانی کے لئے گھس آیا جسے پاک فوج نے مار گرا ہے۔
aXA6IDE4LjExOC4xNjUuMjQg ejasoft island