ایتھوپیا: کورونا وائرس کے باعث ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
عالمی ادارۂ صحت نے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے جس کے بعد سے دنیا کے بیشتر ملکوں میں اس عالمی وبا کی روک تھام کرنے کے لئے احتیاطی تدبیریں اپنائی جارہی ہیں۔
عالمی ادارۂ صحت نے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے جس کے بعد سے دنیا کے بیشتر ملکوں میں اس عالمی وبا کی روک تھام کرنے کے لئے احتیاطی تدبیریں اپنائی جارہی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیا نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ عالمی وبا کورونا سے ایتھوپیا میں اب تک 55 افراد متاثر ہیں جبکہ 2 ہلاک ہوچکے ہیں۔
فرانسیسی خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کے دور میں پہلی مرتبہ ملک گیر ایمر جنسی کا اعلان کیا گیا تھا جو 2018 میں اقتدار میں آئے تھے اور سیاسی آزادی میں توسیع میں کردار ادا کرنے پر انہیں گزشتہ برس امن نوبیل کا انعام بھی دیا گیا تھا۔