پاکستان: کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں واٹر بورڈ سندھ حکومت کے شانہ بشانہ
پاکستان کے کراچی واٹر اینڈسیویج بورڈ نے جراثم کش ادویات وکیمیکل ملے پانی کے اسپرے کی مشینیں تیار کرلی ہیں۔
پاکستان کے کراچی واٹر اینڈسیویج بورڈ نے جراثم کش ادویات وکیمیکل ملے پانی کے اسپرے کی مشینیں تیار کرلی ہیں۔
نیوز اے آر وائی کے مطابق کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے واٹربورڈ بھی سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔ اسپرے کی تیار کردہ خصوصی مشینوں سے کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسپرے شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیربلدیات ناصرحسین شاہ نے واٹر بورڈ کو ہدایات جاری کی تھی کہ وہ اسپرے مشینوں کی تیاری اور عملی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں کرونا وائرس کے پیش نظر واٹربورڈ نے شہر قائد کے اہم شاہراہوں پر ہاتھ دھونے کی سہولت فراہم کی ہے۔ واٹر بورڈ کی جانب سے اٹھائے گئے اس اہم اقدام سے راہ چلتے شہریوں کو کرونا وئرس سے لڑنے میں معاونت مل رہی ہے۔ مختلف شاہراہوں پر واش بیسن نصب کردئے گئے ہیں جو ٹینکرز سے جڑے ہوئے ہیں۔
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سینٹی ٹائزرز، صابن اور ٹشوپیپرز بھی رکھے گئے ہیں۔ واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ شہری اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد اس سہولت سے مستفید ہوگی۔
aXA6IDE4LjExOC4xNjQuMTUxIA== ejasoft island