شاہ قریشی کا دبئی سے پاکستانیوں کی بروقت واپسی پر یو اے ای کا شکریہ
وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے دبئی ایئرپورٹ سے پاکستانیوں کی بروقت واپسی پر یو اے ای کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اماراتی حکام کے اقدامات کو سراہا ہے۔
وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے دبئی ایئرپورٹ سے پاکستانیوں کی بروقت واپسی پر یو اے ای کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اماراتی حکام کے اقدامات کو سراہا ہے۔
اے آر وائی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زاید سے ٹیلیفون کے ذریعہ رابطہ کرکے کورونا وبا کے حوالے سے تبادلۀ خیال کیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے کورونا وبا سے پیدا شدہ صورتحال کو مل کر حل کرنے کے لئے تعاون بڑھانے کے سلسلہ میں بھی گفتگو کی ہے، شاہ محمود قریشی نے دبئی ایئرپورٹ سے پاکستانیوں کی بروقت واپسی پر شکریہ ادا کیا ہے اور مہلک وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے یو اے ای حکام کے اقدامات کو سراہا ہے۔
وزیر خارجہ نے شیخ عبد اللہ بن زاید کو پاکستان میں وبا کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا ہے اور معاشی سست روی کے اثرات کم کرنے کے لئے قریبی تعاون پر بھی زور دیا ہے۔
اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زاید نے کورونا وبا کی وجہ سے پاکستان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا ہے اور فاصلاتی تعلیمی پروگرام کے لئے مدد کی پیش کش بھی کی ہے۔