پاکستان: کورونا وائرس سے صوبۂ سندھ اور خیبر پختونخوا میں مزید 10 اموات
عالمی وبا کورونا وائرس سے اس وقت پوری دنیا میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ وہیں پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے کیس اور اموات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب تک 6 ہزار 297 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 113 افراد جان کی بازی ہ
عالمی وبا کورونا وائرس سے اس وقت پوری دنیا میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ وہیں پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے کیس اور اموات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب تک 6 ہزار 297 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 113 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق یکم اپریل سے پاکستان میں اموات اور کیس کی تعداد بہت زیادہ تیزی سے بڑھی ہے اور انہیں 15 دنوں کے دوران ایک روز میں زیادہ سے زیادہ 14 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
اگرچہ حکومتی سطح پر کورونا وائرس کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم اس کا پھیلاؤ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک میں مزید 2 ہفتوں کے لئے جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے تاہم ساتھ ہی مختلف شعبوں کو کھولنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
بتا دیں کہ آج (بدھ) کے روز نئی اپڈیٹ کے مطابق کورونا کے 273 نئے کیس سامنے آئیں ہیں جبکہ 6 اموات ریکارڈ ہو چکی ہیں۔ یاد رہے کہ سندھ، پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں یہ کیس سامنے آئے ہیں۔
aXA6IDE4LjIyNi4yOC4xOTcg ejasoft island