کورونا کی وجہ سے ہندوستان میں آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی
کورونا وائرس کے سبب ہندوستان میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کے سبب ہندوستان میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اے آر وائی کے مطابق ہندوستان نے آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا ہے، آئی پی ایل ملتوی کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ہندوستان میں کورونا کے باعث اب تک گیارہ ہزار سے زیادہ افراد متاثر اور 393 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 29 مارچ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل میچز کو اب 15 اپریل کے بعد منعقد کرنے پر غور کیا جائے گا۔
دوسری طرف سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی آئی پی ایل کنٹریکٹ بچانے کے چکر میں ویراٹ کوہلی اور ہندوستانی ٹیم سے نرم رویہ اختیار کرتے ہیں۔
aXA6IDE4LjExNy43MC4xMzIg ejasoft island