پاکستان: پی آئی سی عملے کے 10 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی کے عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عملے کے 10 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔
لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی کے عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عملے کے 10 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔
سماء نیوز کے مطابق پی آئی سی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں پی آئی سی کے 3 ڈاکٹرز، 7 اسٹاف نرسز اور ایک مریض شامل ہیں۔
سی ای او پی سی آئی کا کہنا ہے کہ کیسز سامنے آنے کے بعد اسپتال میں روٹین کی کارڈیک سرجری روکنے پر غور کیا جارہا ہے۔ اسپتال میں صرف ایمرجنسی وارڈ میں ہی علاج کی فراہمی پر غور کیا جارہا ہے۔ پروفیسر ثاقب شفیع کا مزید کہنا ہے کہ اسپتال کے تمام عملے کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ اب تک 200 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ٹیسٹ کے نمونے جمع کروا دئیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر کسی ملازم کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اسے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ 2 روز قبل پی آئی سی کے سینیر کارڈیک سرجن ڈاکٹر آفتاب یونس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
aXA6IDE4LjIyMy4xNzIuMjUyIA== ejasoft island