پاکستان: کراچی میں 5 افراد سمندر میں ڈوب گئے
شہر قائد میں ابراہیم حیدری بنگالی جیٹی کے قریب سمندر میں 5 افراد ڈوب گئے۔
شہر قائد میں ابراہیم حیدری بنگالی جیٹی کے قریب سمندر میں 5 افراد ڈوب گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق واقعے کے فوری بعد ریسکیو عملہ نے جائے وقوع پر پہنچ کر 3 افراد کو بحفاظت سمندر سے نکال لیا ہے لیکن بدقسمتی سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے 2 نوجوانوں میں سے ایک آصف کی لاش نکال لی گئی ہے، دوسرے 15 سالہ فیضان کی تلاش جاری ہے۔ سمندر میں ڈوبنے والے 3 افراد کو فوری بچالیا گیا ہے۔
بنگالی پاڑے کے رہائشی تمام افراد تفریح کے لیے سمندر میں نہا رہے تھے اور اسی دوران یہ افراد 3 بجے کے قریب سمندر میں ڈوبے اور پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر دیگر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال کینجھر جھیل اور حب ندی میں الگ الگ واقعات میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے تھے۔
aXA6IDMuMTQ0LjQuMjIxIA== ejasoft island