تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانی فنکاروں کی وطن واپسی
حکومت پاکستان کی خصوصی کاوشوں کے ذریعے تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانی فنکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، تاہم تمام افراد کو 48 گھنٹوں کے لئے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
حکومت پاکستان کی خصوصی کاوشوں کے ذریعے تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانی فنکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، تاہم تمام افراد کو 48 گھنٹوں کے لئے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
اب تک کے مطابق تھائی لینڈ میں شوٹنگ کے بعد پھنسنے والے اداکار شمعون عباسی، صنم سعید سمیت دیگر فنکار قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
اس موقع پر شمعون عباسی نے بتایا ہے کہ میرے ساتھ اداکار محب مرزا، صنم سعید اور سارہ لورین سمیت مزید دو سو پاکستانی بھی تھائی لینڈ سے اسلام آباد پہنچے ہیں، تاہم تمام افراد کو اڑتالیس گھنٹوں کے لئے اسلام آباد کے ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
شمعون عباسی نے اس موقع پر کہا ہے کہ حکومت پاکستان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے خصوصی طور پر ہمارے لئے پرواز بھیجیں۔