کورونا وائرس: نئی دہلی اور ممبئی سمیت ہندوستان کے 170 اضلاع ریڈ زون قرار
کورونا وائرس کے باعث ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی اور تجارتی مرکز ممبئی سمیت ملک کے 170 اضلاع کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کے باعث ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی اور تجارتی مرکز ممبئی سمیت ملک کے 170 اضلاع کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔
ہندوستانی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز میں کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے مختلف علاقوں کو رنگوں کے ذریعے واضح کیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق وائرس کے باعث سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے جب کہ جن علاقوں میں کم کیسز ہیں انہیں نارنجی اور جہاں کوئی کیسز نہیں ہیں ان علاقوں کو ہرے رنگ کے ذریعے واضح کیا گیا ہے۔
نئی دہلی، ممبئی، چنئی، بنگلورو، کلکتہ اور حیدرآباد سمیت ملک کے 170 اضلاع کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔
گائیڈ لائنز کے مطابق کسی بھی علاقے کو ابھی تک گرین زون قرار نہیں دیا گیا ہے۔
ہندوستانی حکومت کی جانب سے ریاستی حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریڈ زون والے علاقوں میں ہنگامی بنیاد پر کورونا ٹیسٹ کئے جائیں تاکہ ان علاقوں میں وبا پر قابو پا کر انہیں پہلے اورنج اور پھر ہرے زون میں شامل کیا جائے۔
ہندوستان کی وزارت صحت کے مطابق جن ریڈ زون والے علاقوں میں 28 روز تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوگا ان علاقوں کو گرین زون کا درجہ دے دیا جائے گا جب کہ جن علاقوں میں 14 روز تک کیس رپورٹ نہیں ہوگا انہیں اورنج زون میں شامل کر دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ مودی سرکار نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کر دی ہے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق 20 اپریل تک ریڈ زون قرار دیئے گئے علاقوں میں یہی صورت حال برقرار رہی تو ان علاقوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں کی جائے گی۔
aXA6IDE4LjIyMS44NS4zMyA=
ejasoft island