ہندوستان: کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاک شدہ افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 796 نئے کیس درج کئے گئے ہیں اور ساتھ ہی متاثرین افراد کی تعداد بڑھ کر 9152 ہو گئی ہے اور اس دوران اس وبا سے 35 مزید لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 308 تک پہنچ گئی ہے۔

نيوز 18 اردو کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 9152 کیس کی تصدیق ہوئی ہے اور ان میں 71 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں اور قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ اب تک کورونا وائرس سے متاثر 716 افراد شفا یاب بھی ہو چکے ہیں۔