كاروبار
ایشیائی ترقیاتی بینک: پاکستان کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد منظور
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 20 لاکھ ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی ہے.
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 20 لاکھ ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی ہے.
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو یہ رقم کورونا وائرس کی امداد کے خاتمہ کے لئے دی گئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے پاکستان کو فوری طور پر 5 کروڑ ڈالر امداد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا سے نمٹنے کے لئے مجموعی طور پر پاکستان کو 35 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔
اس کے علاوہ عالمی بینک بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دے گا۔
دونوں مالیاتی ادارے یہ رقم پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے ادارے کو دے رہے ہیں۔
aXA6IDEzLjU5LjIxOC4xNDcg ejasoft island