شہباز شریف: پنجاب میں بڑی تباہی کی وجہ سے عوام کی جان خطرے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پنجاب میں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافے کا فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پنجاب میں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافے کا فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ فوری اقدامات نہ کیے گئے تو بالخصوص پنجاب میں بڑی تباہی ہونے والی ہے اور حکومت کورونا کا ٹیسٹ نہ کرنے کے فیصلے سے عوام کی جان خطرے میں ڈال رہی ہے۔
لاہور میں شہباز شریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن نے بھی شرکت کی ہے۔
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا یہ ہے کہ اس وقت ملک اور قوم کو مشکل ترین چیلنج کا سامنا ہے جس پر اللہ کی مدد، درست حکمت عملی اور جرأت مندانہ اقدامات سے قابو پایا جا سکتا ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بروقت لاک ڈاؤن کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے میں مؤثر ثابت ہوا ہے اور گلگت بلتستان کی صورتحال وفاق کی خصوصی توجہ چاہتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت شش وپنج میں قیمتی وقت ضائع کر چکی ہے، پنجاب میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے اور ہم حفاظتی سامان فراہم کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت قومی حکمت عملی کی ہماری تجویز پر عمل کرکے صورتحال کا مقابلہ کر سکتی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا یہ ہے کہ انہوں نے آفیسرز کلب، ہوٹلز اور ریسٹ ہاؤسز کو آئیسولیشن سینٹرز اور قرنطینہ مراکز میں تبدیل کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے بتایا کہ ان کی حکومت نے سندھ سے بھی ایک دن پہلے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اور 4000 حفاظتی لباس خریدے ہیں۔
aXA6IDE4LjIyMy4xOTYuNTkg ejasoft island