لاہور لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں
کورونا وائرس کے باعث ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران لاہور میں آٹا نایاب ہوگیاہے، جبکہ دالوں کی قیمتوں میں بھی 32 سے 58 روپے فی کلو تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ دالیں، چینی اور آٹا مارکیٹ میں مہنگے داموں بکنے لگا ہے، جبکہ کئی دکانوں اور چکیوں پر آٹا دستیاب ہی
لاک ڈاؤن کے باعث لاہور میں آٹا نایاب، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔
اب تک رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران لاہور میں آٹا نایاب ہوگیاہے، جبکہ دالوں کی قیمتوں میں بھی 32 سے 58 روپے فی کلو تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ دالیں، چینی اور آٹا مارکیٹ میں مہنگے داموں بکنے لگا ہے، جبکہ کئی دکانوں اور چکیوں پر آٹا دستیاب ہی نہیں ہے۔
لاہور میں دالوں، چینی اور آٹے کی سپلائی کم ہو گئی ہے، جس پر منافع خوروں نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور دالوں کی قیمت میں 32 سے 58 روپے فی کلو جبکہ چینی 10 روپے کلو تک مہنگی کر دی ہے۔ دال چنا 118 روپے سے بڑھ کر فی کلو 150 روپے ، دال ماش 42 روپے فی کلو مہنگی ہونے کے بعد 240 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔ دال مونگ کی قیمت میں 58 روپے کے اضافے کے بعد نیا ریٹ 260 روپے فی کلو جبکہ چینی 75 کے بجائے 85 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب آٹے کا بحران بھی سر اٹھانے لگا ہے اور شہر کے کئی مقامات پر چکیوں اور دکانوں میں آٹا دستیاب ہی نہیں ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ مہنگی بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مجسٹریٹس فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق آٹے کے ٹرک شہر کے 25 پوائنٹس پر کھڑے کیے گئے ہیں جن سے شہری اپنی ضرورت کے مطابق آٹا خرید سکتے ہیں۔
aXA6IDMuMTQ0LjE4LjQg
ejasoft island