کوششوں کے باوجود خام تیل مسلسل پانچویں ہفتہ بھی مندی کا شکار
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کوششوں کے باوجود مسلسل پانچویں ہفتہ بھی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کوششوں کے باوجود مسلسل پانچویں ہفتہ بھی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق تیل کی قیمتوں میں جمعہ کے روز 5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ پوری دنیا کے پالیسی ساز لوگوں کی کوششوں کے باوجود مسلسل پانچویں ہفتہ بھی خسارے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال خام تیل کے دونوں معاہدوں میں تقریبا دو تہائی کی کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ اقتصادی سرگرمی میں کمی اور کورونا وائرس سے ایندھن کی مانگ تیل اور توانائی کی کمپنیوں کو اپنی سرمایہ کاری میں کمی پر مجبور کررہی ہے۔
برینٹ کروڈ میں 1.41 ڈالر یعنی 5.35 فیصد کی کمی کے ساتھ ایک بیرل تیل کی قیمت 24.93ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ یہ معاہدہ اس ہفتے میں تقریبا آٹھ فیصد کم ہے۔ امریکی خام تیل 1.09 یا 4.82 فیصد، 21.51 ڈالر پر بند ہوا ہے۔ اور امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ہفتہ کے دوران تین فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئي ہے۔