یورپیئن سینٹرل کی یورو زون کے بینکوں سے منافع ادا نہ کرنے کی اپیل
یورپیئن سینٹرل نے یورو زون کے بینکوں سے منافع ادا نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
یورپیئن سینٹرل نے یورو زون کے بینکوں سے منافع ادا نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یورپیئن سینٹرل بینک نے جمعہ کے روز یورو زون بینکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کم سے کم اکتوبر تک شیئرز کی ادائیگی اور حصص کی خریداری نہ کریں اور منافع کا استعمال عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ معیشت کو فروغ دینے کے لئے کریں۔
خیال رہے کہ بیشتر بینکوں نے یورو زون کے بڑے اجزاء پر عام پابندیوں اور معیشت میں غیر معمولی تنزلی کے پیش نظر موجودہ سال کے منافع کی ادائیگی میں دشواری کو تسلیم کرلیا ہے لیکن کچھ بڑے بینک جیسے اسپین کا سینٹینڈر، اٹلی کے انٹاسا سان پاولو اور یونکریڈٹ بینک ابھی بھی گذشتہ سال کی کمائی کا کچھ حصہ ادا کرنے کے منصوبوں پر قائم ہیں۔
یورپی مرکزی بینک نے کہا ہے کہ بینکوں کے خسارے کی تلافی کرنے اور قرض دینے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ... ضروری ہے کہ بینک مالی سال 2019 اور 2020 کے کم سے کم 1 اکتوبر 2020 تک منافع ادا نہ کریں۔
یورپی مرکزی بینک نے مزید کہا ہے کہ بینکوں کو بھی حصص یافتگان کو فائدہ پہنچانے کے لئے حصص کی خریداری سے باز رہنا چاہئے۔
یوروپی سنٹرل بینک کا اندازہ ہے کہ اس اقدام سے بینکوں کو تیس ارب یورو کی نقد رقم مل سکتی ہے۔
aXA6IDE4LjExOC4xMjYuMjQxIA==
ejasoft island