آئی ایم ایف نے پاکستان کو مالی اعانت فراہم کرنے کی کی حمایت
آئی ایم ایف ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 584 ارب روپے دینے پر تیار ہوگئے ہیں۔
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو کورونا وائرس سےنمٹنے کے لئے مالی اعانت فراہم کرنے کی حمایت کردی گئی ہے۔
بول نیوز کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بات کہی ہے کہ آئی ایم ایف اس مشکل وقت میں پاکستان کو مالی اعانت فراہم کرے گا۔
منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جیارج نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے اثرات کم کرنے کے اقدامات پر وزیر اعظم پاکستان سے اچھی گفتگو ہوئی ہے، اور جلد کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے پالیسیوں کے ڈیزائن میں بھی پاکستان کی مدد کی جائے گی۔
آئی ایم ایف ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 584 ارب روپے دینے پر تیار ہوگئے ہیں۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ عالمی اداروں سے امداد بھی ملے گی ، کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کیا جارہا ہے، دالوں، گھی، چینی وغیرہ پر ٹیکس کم یا ختم کریں گے ، بجلی گیس بلوں کی لیٹ فیس معاف ہوں گے ، تیل مزید سستا کریں گے ۔
aXA6IDE4LjIyMC4xNDAuNSA= ejasoft island