کورونا وائرس سے خواتین کے مقابلے میں مردوں کی اموات زیادہ کیوں ہو رہی ہیں؟
کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ موذی مرض خواتین کی نسبت مردوں کے لئے 50 فیصد زیادہ مہلک ہے اور یہی وجہ ہے کہ اُن کی اموات بھی زیادہ تعداد میں ہو رہی ہیں۔

ہماری ویب کے مطابق تحقیقی ماہرین کا کہنا ہے کہ مرد تمباکو نوشی، شراب نوشی اور اپنی صحت کا ٹھیک طرح سے خیال نہ رکھ کر اپنے مدافعتی نظام کو کمزور کرلیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں دل کا دورہ پڑتا ہے، اور اس لئے اُن کی اموات بھی خواتین کے مقابلے میں زیادہ جلدی ہوتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرتی طور پر خواتین کی قوت مدافعت ماں بننے کے باعث زیادہ ہوتی ہے اور اُن کا نظام بھی مضبوط ہوتا ہے اسی وجہ سے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی خواتین اس کا سامنا کر لیتی ہیں۔
کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی اگر بات کی جائے تو وبا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں، جہاں مرنے والوں میں 70 فیصد مرد تھے جبکہ چین میں 60 فیصد مرد متاثر ہوئے ہیں۔
پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں ہلاکتوں اور تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں عورتوں کی بہ نسبت مردوں کی شرح زیادہ ہے۔
aXA6IDMuMTQ1LjIwNi4xNjkg ejasoft island