اسپین کی شہزادی ماریا ٹریسا کوویڈ 19 سے مرنے والی پہلی شاہی خاتون
بوربون-پیرما کی ہسپانوی شہزادی ماریا ٹریسا کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرنے والی پہلی شاہی خاتون بن گئی ہیں۔
بوربون-پیرما کی ہسپانوی شہزادی ماریا ٹریسا کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرنے والی پہلی شاہی خاتون بن گئی ہیں۔
ہندوستان ٹائمس کے مطابق 86 سالہ شہزادی ماریا ٹریسا اسپین کے کنگ فیلیپ VI کی کزن تھیں۔ ان کے بھائی پرنس سکسٹو اینریک ڈی بوربون، ڈیوک آف ارنجیوز نے فیس بک پر اعلان کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس (COVID-19) سے متاثر ہونے کے بعد فوت ہوگئی ہیں۔
پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ آج سہ پہر ... ہماری بہن ماریا ٹریسا ڈی بوربون پیرما اور بوربون بسیٹ چھیاسی سال کی عمر میں کورونا وائرس ( کوویڈ 19) کا شکار ہوکر پیرس میں انتقال کر گئی ہیں۔
خیال رہے کہ اسپین کے کنگ فیلیپ VI کے کورونا وائرس کی منفی رپورٹ آنے کے بعد شہزادی ٹریسا کی موت ہوئی ہے۔
پیپل میگزین کے مطابق شہزادی ٹریسا 28 جولائی 1933 کو پیدا ہوئی تھیں، شہزادی ماریا ٹریسا نے فرانس میں تعلیم حاصل کی تھیں اور پیرس کی سوربون یونیورسٹی میں پروفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ میڈرڈ کی کمپلیٹنس سوشیالوجی کی پروفیسر بھی بن گئی تھیں۔
وہ اپنے واضح نظریات اور متحرک شخصیت کے لئے جانی جاتی تھیں، جس کی وجہ سے ان کا لقب "ریڈ شہزادی" پڑ گیا تھا۔
شہزادی کی آخری رسومات جمعہ کو میڈرڈ میں ادا کی گئیں۔
aXA6IDMuMTIuMTY2LjYxIA==
ejasoft island