کورونا وائرس: 5 منٹ میں تشخیص کرنے والی کٹ تیار
دنیا بھر میں نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی تشخیص کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کا نتیجہ کئی گھنٹوں میں ملتا ہے۔
دنیا بھر میں نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی تشخیص کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کا نتیجہ کئی گھنٹوں میں ملتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ جلد از جلد تشخیص کے لیے ٹیسٹ تشکیل دینے پر کام کیا جارہا ہے۔
اب امریکہ میںں ایک کمپنی نے اس حوالے سے تیز ترین ٹیسٹ کو تشکیل دینے میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔
ایبٹ لیبارٹریز نے یہ کورونا وائرس ٹیسٹ متعارف کرایا ہے جس کی بدولت 5 منٹ میں کسی فرد میں وائرس کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔
یہ کٹ اتنی چھوٹی اور پورٹ ایبل ہے کہ اسے کسی بھی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے یعنی ایک عام ڈاکٹر بھی اسے استعمال کرسکتا ہے۔
اس ٹیسٹ کی منظوری ایمرجنسی بنیادوں پر امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے 27 مارچ کو دی گئی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ یکم اپریل سے روزانہ 50 ہزار ٹیسٹ کٹس سپلائی کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔
یہ مالیکیولر ٹیسٹ کورونا وائرس جینوم کو اس وقت پکڑتا ہے جب اس کی سطح بہت زیادہ ہو۔
امریکہ کو اس وقت نئے وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹنگ کٹس کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے اور کچھ عرصے تک وہاں صرف ایسے افراد کا ٹیسٹ کیا جاتا رہا جن میں خطرہ بہت زیادہ تصور کیا جاتا تھا۔
بتادیں کہ ڈاکٹر ایک آلہ مریض کی ناک اور گلے میں پھیرنے کے بعد جیسے ہی مشین میں داخل کرے گا اس کے 15 منٹ بعد نتیجہ سامنے آجائے گا (ٹیسٹ منفی آنے پر یہ وقت 13 منٹ ہوگا)۔
یہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے منظور کیا جانے والا دوسرا ٹیسٹ ہے، اس سے پہلے جس ٹیسٹ کی منظوری دی گئی تھی وہ Cephid نامی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی نے تیار کیا تھا اور اس میں 45 منٹ کا وقت لگتا تھا۔
aXA6IDEzLjU4LjM5LjIzIA==
ejasoft island