کورونا وائرس: ووہان سے پاکستانی طلبہ کو واپس نہ بلایا جانا قابل شکر ہے
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صوبے ووہان میں کورونا وائرس کی وبا عروج میں ہونے کے باوجود پاکستانی طلبہ کے انخلا نہ کیے جانے پر چین کی حکومت کے شکرگزار ہیں۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صوبے ووہان میں کورونا وائرس کی وبا عروج میں ہونے کے باوجود پاکستانی طلبہ کے انخلا نہ کیے جانے پر چین کی حکومت کے شکرگزار ہیں۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا دورہ کرنے والے چینی وفد میں شامل ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ظفر نے کہا کہ ہم نے اپنے طلبہ کو ووہان سے نہ نکالنے کا سخت فیصلہ کیا تھا، ہم نے چینی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا اور صرف ان کی سفارشات پر عمل کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں وائرس بتدریج پھیل رہا ہے، چین میں رہنے والے وہی طلبہ انخلا نہ کیے جانے پر پر حکومت سے اظہار تشکر کررہے ہیں اور ہم سے درخواست کررہے ہیں کہ جس طرح سے چینی حکومت نے ان کی دیکھ بھال کی ہے، اسی طرح ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا، تو انہوں نے اسکائپ کے ذریعے ووہان میں پاکستانی طلبہ سے بات کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ نے صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ (انہیں واپس نہ لانے) کا فیصلہ کرنا صحیح تھا، حالانکہ ان کے اہل خانہ حکومت پر دباؤ ڈال رہے تھے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ چین نے کم از کم 6 کروڑ افراد کو لاک ڈاؤن میں ڈال کرطب کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کردیاہے۔
aXA6IDE4LjE4OC4xNzUuMTgyIA== ejasoft island