پاک فضائیہ کا 78 IL جہاز چین سے امدادی سامان لےکر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا
چینی حکومت نے یہ امدادی سامان ملک میں اس مہلک وبا سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو بطور عطیہ بھیجا ہے ۔ 14 ٹن امدادی سامان میں وینٹی لیٹر ، این 95 ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔
پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ بیڑے کو COVID-19 کی روک تھام کے لیے ہمسایہ ملک چین سےمختلف امدادی اور طبی سامان کی نقل و حمل کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں چین سے امدادی سامان سے لیس پی اے ایف کا IL- 78 جہاز آج رات پی اے ایف بیس نور خان پہنچ گیا ہے۔
نوائے وقت کے مطابق چینی حکومت نے یہ امدادی سامان ملک میں اس مہلک وبا سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو بطور عطیہ بھیجا ہے ۔ 14 ٹن امدادی سامان میں وینٹی لیٹر ، این 95 ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔
یہ پرواز گذشتہ چند ماہ میں پاک فضائیہ کی امدادی پروازوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس کے علاوہ رواں سال کے اوائل میں COVID-19 سے متاثرہ چینی شہر ووہان بھی امدادی سامان پہنچانے کے لیے پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ جہاز کو استعمال کیا گیا تھا۔ ان امدادی سرگرمیوں کے دوران کئی ٹن وزنی طبی سامان پاک فضائیہ کے جہازوں کے ذریعے منتقل کیا گیاہے۔