عمران خان كى طرف سے وائرس کے خلاف جنگ میں عالمی تعاون پر زور
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے متاثرہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور پرنس چارلس کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے وائرس کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی تعاون پر زور دیا ہے.
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے متاثرہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور پرنس چارلس کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے وائرس کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی تعاون پر زور دیا ہے.
وزیر اعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں پرنس چارلیس اور بورس جانسن کی جلد صحتیابی، اچھی صحت اور لمبی زندگی کی خواہش کا اظہار کیاہے۔
ڈان نيوز کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ مہلک وائرس نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے، اور ہمیں اس کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر مربوط روابط کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ غیر معمولی جی 20 سمٹ میں شرکت کے فورا بعد وزیر اعظم بورس جانسن کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔
علاوہ ازیں پرنس چارلس نے 25 مارچ کو انکشاف کیا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ ہیں اور دونوں برطانوی رہنماؤں نے وائرس کی تصدیق کے بعد خود کو قرنطینہ میں منتقل کرلیا ہے۔
aXA6IDMuMTQ1LjExNS4xOTUg ejasoft island