سوسائٹی
پاکستان:ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1513ہوگئی
ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1500 سے بڑھ گئی ہے، جب کہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1500 سے بڑھ گئی ہے، جب کہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔
اكسبريس نيوز کے مطابق وفاقی وزیرت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1513ہوگئی ہے۔ بتادیں کہ پنجاب میں 557، سندھ میں 469، بلوچستان میں 138، خیبر پختونخواہ میں 188 ، گلگت بلتستان میں 116، اسلام آباد میں 43 جب کہ آزاد کشمیر میں 2 مریض زیر علاج ہیں۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے
aXA6IDMuMTMzLjEyNi4zOSA=
ejasoft island