پاک فوج: پاکستان میں فوجی دستوں کی تعیناتی مکمل ہوگئی
پاک فوج نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ملک بھر میں فوج کی تعیناتی مکمل ہوچکی ہے۔
پاک فوج نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ملک بھر میں فوج کی تعیناتی مکمل ہوچکی ہے۔
ڈان اخبار کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پورے ملک میں پاک فوج کے دستے تعینات کردیے گئے ہیں۔
بیان کے مطابق سول انتظامیہ کی مدد کے دوران ملک میں قائم182 قرنطینہ مراکز پر خصوصی توجہ مبذول کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 23 مارچ کو وزارت داخلہ کی درخواست پر فوج کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
قبل ازیں حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 (مسلح افواج کے فرائض) اور سئی آر پی سی کے سیکشن 131 اے (عوامی فلاح اور امن و امان کی بحالی کے لیے فوجی طاقت کا استعمال) کے تحت چاروں صوبوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر کتنے فوجی سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔
aXA6IDE4LjIyNS4xMS45OCA= ejasoft island