پاکستان: کراچی میں 5 ڈاکٹروں سمیت 2 پولیس اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں جہاں اضافہ ہورہا ہے،
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں جہاں اضافہ ہورہا ہے، وہیں اب مقامی سطح پر وائرس کے پھیلنے کے کیسز زیادہ سامنے آرہے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے افراد کو سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں، اور گزشتہ دو روز میں ہی کراچی میں 5 ڈاکٹروں اور 2 پولیس اہلکاروں کے علاوہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی 2 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ڈان اخبار کے مطابق کراچی میں سامنے آنے والے کیسز کے بارے میں حکام اور ذرائع نے بتایا کہ انہیں مختلف ہسپتالوں میں آئیسولیشن میں آئندہ 2 ہفتوں کے لیے رکھا گیا ہے اور ان تمام افراد کی حالت مستحکم ہے۔
مقامی سطح پر وائرس کی منتقلی کی تفصیلات کا حوالہ دیتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ ایک بڑے نجی ہسپتال کے 4 ڈاکٹروں سمیت ایک دیگر نجی ہسپتال کا ایک شخص جو طب کا فرائض انجام دے رہا تھا خود کورونا وائرس کا شکار ہو گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جن تمام ڈاکٹروں کو ہم جانتے ہیں وہ کورونا وائرس سے نمٹنے والے پہلی صف کی فوج ہیں، اور وہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہیں، کراچی کے کل 189 کیسز میں سے 131 کیسز مقامی سطح پر منتقلی کے ہیں جو ایک انتباہی علامت ہے۔
aXA6IDMuMTcuMTUwLjg5IA== ejasoft island