پاکستان میں ہلاکتیں 17 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 1600 ہوگئی ہے
پاکستان میں کورونا وائرس نے ایک ہی روز میں 5 زندگیاں نگل لیں جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی ہے، جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1600 تک جاپہنچی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس نے ایک ہی روز میں 5 زندگیاں نگل لیں جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی ہے، جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1600 تک جاپہنچی ہے۔
پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں کورونا وائرس سے سعودی عرب سے آنے والى 68 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں، جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 تک جاپہنچی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق اس سے قبل آج ہی کے دن مہلک وائرس سے سندھ میں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے، جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر تیسری ہلاکت ہے جبکہ خیبرپختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا اور یہ صوبے میں 5 ویں موت ہے۔
اس کے علاوہ آج ایک ہلاکت گلگت بلستان میں بھی ہوئی جہاں محکمہ صحت کا ملازم مہلک وائرس کا شکار ہو گیا اور یہ گلگت میں مہلک وائرس سے دوسری موت ہے۔
آج اب تک ملک میں 96 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے پنجاب میں 36، سندھ میں 33، گلگت بلتستان میں 12، خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں 4، 4 جبکہ بلوچستان میں 3 مریضوں میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1600 تک جاپہنچی ہے، جبکہ پاکستان میں مہلک وائرس سے متاثرہ 31 افراد اب تک شفایاب ہو چکے ہیں.
aXA6IDE4LjIxOC4zOC4xMjUg ejasoft island